0
Thursday 27 Jun 2013 22:58

حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، اخلاقیات اور امن و محبت کا پیغام ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، اخلاقیات اور امن و محبت کا پیغام ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، اخلاقیات اور امن و محبت کا پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی کے اس دور میں جہاں تکفیری طبقہ کلمہ گویوں پر کفر کے فتوے صادر کرکے بے گناہ افراد کا قتل عام کر رہا ہے، وہیں ہمیں حضرت لعل شہباز قلندر کے پیغام کو عملی طور پر معاشرے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سرزمین پر بسنے والوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اولیائے کرام کا سایہ نصیب ہوا ہے، حضرت لعل شہباز قلندر جیسی عظیم ہستی نے اپنی محنتوں اور ریاضتوں سے اسلام کا پرنور چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا مگر آج اسی قلندر کی سرزمین پر اولیائے کرام کے مزارات پر دہشت گردی کے حملے کئے جاتے ہیں۔ اہلیان سندھ کو ان عناصر کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے اور ان تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت معاشرے میں پنپنے نہیں دینا چاہیئے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر اللہ تبارک و تعالٰی کے خالص بندے اور حضرت رسول خدا (ص) کے سچے پیروکار تھے۔ انہوں نے عشق و عرفان روحانی طور پر امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) سے کسب کیا اور یہ اسی روش کا نتیجہ ہے کہ ان کی درگاہ سے فیوض و برکات کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ آج پہلے سے زیادہ اہلیان پاکستان کو اور خاص طور پر اہلیان سندھ کو حضرت لعل شہباز قلندر کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 277428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش