0
Sunday 30 Jun 2013 16:27

زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کےردعمل میں کئی پٹواریوں نے کام چھوڑدیا

زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کےردعمل میں کئی پٹواریوں نے کام چھوڑدیا
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق یہ پٹواری اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے خلاف خاموش احتجاج کررہے ہیں۔ لیکن ان کی مشکل یہ ہے کہ مکمل کر اعلیٰ حکام کے سامنے اس امر کی مخالفت بھی نہیں کرسکتے تاہم پٹواری سارا غصہ اس طرح نکال رہے ہیں کہ وہ اپنے دفاتر سے غائب رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر پٹواری اپنی حاضری لگا کر اپنے نائب کو یہ کہہ کر غائب ہوجاتے ہیں کہ اگر کوئی پوچھے تو کہنا کہ صاحب فیلڈ ورک میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹواریوں کی اس روش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور اکثر لوگ پٹواریوں کا طویل انتظار کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 278229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش