0
Sunday 30 Jun 2013 14:01

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں سیکورٹی فورسز کے قافلہ پر بم حملہ، 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں سیکورٹی فورسز کے قافلہ پر بم حملہ، 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجہ میں 15 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ دس گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پشاور کے ڈپٹی کمشنر جاوید مروت نے بتایا کہ دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے تقریباً پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق دھماکہ بڈھ بیر کے تھانے کے قریب اُس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سکیورٹی فورسز کا قافلہ بڈھ بیر تھانے کے قریب واقع مارکیٹ سے گزرا ویسے ہی دھماکہ ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے لیکن انتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔ جیسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُڑا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چالیس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اُس سے اردگرد کی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجن سے زائد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 278178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش