0
Monday 1 Jul 2013 19:50
عرب ممالک کیجانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت قابل مذمت ہے

امریکہ، اسرائیل اور انکے اتحادی صیہونی حکومت کیخلاف جاری مزاحمت کو نشانہ بنا رہے ہیں، شیخ نعیم قاسم

امریکہ، اسرائیل اور انکے اتحادی صیہونی حکومت کیخلاف جاری مزاحمت کو نشانہ بنا رہے ہیں، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بعض عرب ممالک کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائيل علاقے کے بعض عرب ممالک کی مدد سے شام میں دہشتگردوں کو فوجی اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کا ہدف علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کو نشانہ بنانا ہے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت شام کو ویرانے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ 
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون شام میں دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کے بجائے ان ملکوں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں جو شام میں سیاسی راہ حل کے خواہاں ہیں۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں انتھا پسند وہابی گروہ کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بارے میں کہا کہ اگر المستقبل دھڑا ان انتھا پسندوں اور فتنہ انگيز عناصر کی حمایت نہ کرتا تو جھڑپيں نہ ہوتیں۔
 
ادھر حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ لبنانی حکام کو ملک کو فتنوں سے نجات دلانے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہیں۔ خضر نورالدین نے کہا کہ لبنانی عوام کو ہوشیار ہو جانا چاہیے کیونکہ بعض حلقے ملک میں فتنہ اور خونریزی شروع کروا کر صیہونی حکومت کے مفادات کی ضمانت کے لئے لبنان کو ویران کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے وہابی انتھا پسند عنصر شیخ احمدالاسیر جسے لبنان میں شخ الفتنہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں دہشتگردوں کے ہمراہ ہلاک ہوگيا ہے۔ شیخ الفتنہ کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل تھی۔
خبر کا کوڈ : 278610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش