0
Tuesday 2 Jul 2013 08:55

مقبوضہ کشمیر میں تصادم، 3 عسکری پسند اور پولیس کانسٹیبل ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں تصادم، 3 عسکری پسند اور پولیس کانسٹیبل ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ترال کے ایک مضافاتی گاوں میں سوموار کی صبح عسکری پسندوں اور فورسز کے مابین خونریز جھڑپ میں حزب المجاہدین کے ایک سرکردہ کمانڈر سمیت تین عسکری پسند اور پولیس کانسٹیبل مارے گئے جبکہ سی آرپی ایف کے ایک افسر سمیت تین اہلکار مضروب ہوئے، جھڑپ کے دوران ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ صبح پانچ بجکر 15 منٹ پر ایس ایچ او ترال کے محافظین مکان کے اندر داخل ہوئے تاہم اس دوران وہاں موجود جنگجووں نے ان پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کا ایک ذاتی محافظ کانسٹیبل مشتاق احمد ساکن پائر پلوامہ موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ ایک اور محافظ منظور احمد زخمی ہوا، ان کے فوراً بعد وہاں جنگجووں اور فورسز میں تصادم آرائی شروع ہوئی جو قریب بارہ گھنٹے تک جاری رہی، فائرنگ کے تبادلے میں سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر  جسونت سنگھ اور منوج کمار کانسٹیبل زخمی ہوئے، دن بھر طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا اور بیچ بیچ میں دھماکے بھی ہوئے، مقامی لوگوں کے مطابق بعد میں مکان کو مارٹر گولیوں سے تباہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو عسکری پسند جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 278620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش