0
Saturday 6 Jul 2013 15:12

یوم ایفائے شہداء، ایم ڈبلیو ایم کا مزار قائد پر چراغاں، اہلسنت رہنماؤں کی شرکت

یوم ایفائے شہداء، ایم ڈبلیو ایم کا مزار قائد پر چراغاں، اہلسنت رہنماؤں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح سندھ کے تمام شہروں بشمول لاڑکانہ، شکارپور، سکھر، جیکب آباد، مورو، نواب شاہ، دادو، سیہون، بدین، ماتلی، حیدر آباد سمیت کراچی بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ، سانحہ پشاور سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف یوم ایفائے شہداء منایا گیا۔ اس موقع پر سندھ کے تمام اضلاع اور شہروں میں احتجاجی مظاہرے مجالس و چراغاں کے پروگرام منعقد ہوئے اور ملک بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور تجدید عہد وفا کیا۔ اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر منعقدہ چراغاں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے افواج پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور کالعدم دہشت گرد ملک دشمن گروہوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اہل سنت عالم دین اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری کا کہنا تھا کہ ایک طرف دہشت گرد پاکستان کے شہریوں کو مساجد، بازاروں، پولیس چوکیوں اور دیگر مقامات پر بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومتی ادارے اور حکومت انہی دہشت گردوں سے مذاکرات کے راگ الاپ کر پاکستان کے 71 ہزار شہداء کے خون سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف اور شہداء سے تجدید وفا کے نعرے بلند کئے اور حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معصوم انسانوں کا قتل کرنے والے دراصل امریکہ اور اسرائیل کے مقامی ایجنٹ ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لہذٰا ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں نہ نمٹا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خاتمے تک تحریک کا اختتام نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں پشاور میں مدرسہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے بم حملوں میں پچاس سے زائد معصوم انسان شہید ہو چکے ہیں جبکہ دیگر واقعات میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے ہیں اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں کی بربریت کا شکار شیعہ و سنی شہداء سے تجدید وفا کے لئے یوم ایفائے شہداء کے طور پر منایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 280248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش