0
Tuesday 9 Jul 2013 01:28

آئی ایم ایف سے قرضے کے بارے میں تمام تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے قرضے کے بارے میں تمام تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کے بارے میں تمام تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، 4 ستمبر کو اس قرضے کی منظوری ہو جائے گی۔ مائیکرو فنانس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 لاکھ لوگ غریب ہیں، جن میں صرف 25 لاکھ ایسے لوگ ہیں جو چھوٹے قرضوں سے مستفید ہو رہے ہیں، زیادہ تر افراد تک چھوٹے قرضے نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مائیکرو فنانس اداروں کے اثاثہ جات 60 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ مارکیٹ میں دیئے جانے والے قرضوں کا حجم 25 ارب روپے ہے، اسے بڑھانے کی ضرورت ہے، اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے لئے انکم سپورٹ پروگرام میں 70 ارب روپے تک اضافہ کیا ہے، اگلے 5 سال تک 50 لاکھ افراد کو چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7.3 ارب ڈالر قرض مانگا ہے جس میں سے 5.3 ارب ڈالر منظور ہو گیا ہے، باقی 2 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف بورڈ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے میں ہر سال 2 فیصد کمی کی جائے گی، ملک کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کا 63.5 ہے، 3 سال بعد اسے 57 فیصد پر لایا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ جتنا قرضہ ادا کرنا ہے اتنی ہی قسط دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 281012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش