0
Saturday 12 Jun 2010 14:42

اسرائیل کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں، ترکی صدر

اسرائیل کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں، ترکی صدر
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر عبداللہ گل نے فرانس کے اخبار لومونڈ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے اسرائیل کے ساتھ ترکی مکمل طور پر سفارتی تعلقات ختم کر دے۔ عبداللہ گل نے خلافت عثمانی کے دوران ترکی میں یہودیوں کی جانب سے پناہ حاصل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ ایک ایسا جرم ہے جو صرف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ہی امکان پذیر ہے اور اس مسئلے کو بھولا یا معاف نہیں کیا جا سکتا۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ اسرائیل کو صرف اس صورت میں معاف کیا جا سکتا ہے جب وہ رسمی طور پر معافی مانگے، غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فریڈم فلوٹیلا پر حملے کا نقصان پورا کرے اور غیرجانبدار تحقیقی کمیٹی کو تحقیق کرنے کی اجازت دے۔
عبداللہ گل نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا اسرائیل کی جانب سے ان شرائط کو قبول نہ کرنے کی صورت میں آیا ترکی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے؟، کہا کہ سب کچھ ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 28152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش