0
Wednesday 10 Jul 2013 19:38

فاٹا سیکرٹریٹ میں کرپشن ہوتی ہے، وفاقی وزیر سفیران کا قائمہ کمیٹی میں اعتراف

فاٹا سیکرٹریٹ میں کرپشن ہوتی ہے، وفاقی وزیر سفیران کا قائمہ کمیٹی میں اعتراف
اسلام ٹائمز۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین صالح شاہ کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فاٹا سیکرٹریٹ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کے پا س 14میڈیکل بسیں ہیں جنہیں مختلف ایجنسیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ان بسوں کے لئے 280افراد بھرتی کئے گئے ہیں ۔کمیٹی نے بھرتی کئے گئے تمام ملازمین کی بھرتی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوتے ہیں وہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہو جاتے ہیں اس لئے کنٹریکٹ ملازمیں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے۔

فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہلال الرحمن نے کہا کہ ایجنسیوں میں ہر ترقیاتی سکیم پر فاٹا سیکرٹریٹ 15فیصد کمیشن لیا جاتا ہے ۔وزیر سیفران نے کہا کہ یہ ہر جگہ کرپشن ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 281716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش