0
Friday 12 Jul 2013 15:55

قیام امن کیلئے انٹیلیجنس شیئرنگ کیجائے، وزارت داخلہ صوبوں سے ملکر دہشتگردی کیخلاف پالیسی بنائے، نواز شریف

قیام امن کیلئے انٹیلیجنس شیئرنگ کیجائے، وزارت داخلہ صوبوں سے ملکر دہشتگردی کیخلاف پالیسی بنائے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف نے پہلی بار وزارت داخلہ کا دورہ کیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ صوبوں کے ساتھ مل کردہشت گردی کے خاتمے کے لئے پالیسی تیار کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر اعلٰی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا، سیکریٹری داخلہ نے انہیں ملک میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ نواز شریف کو فاٹا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ قیام امن کے لئے صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے۔ امن وامان کے لئے صوبوں کو تمام وسائل دیئے جائیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا، نیشنل سکیورٹی اور ملک میں امن و امان سے متعلق بریفنگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مربوط بنایا جائے۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ قمر زمان چوہدری نے وزیراعظم کو ادارے کی کارکردگی، ملک میں امن و امان کی صورت حال اور نیشنل سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کے سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 282321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش