0
Sunday 14 Jul 2013 00:48

خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلرز کے گروپ کے داخل ہونے کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلرز کے گروپ کے داخل ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران کو قتل کرنے کی غرض سے ایک ٹارگٹ کلر گروپ صوبہ میں داخل ہوگیا ہے، ایک روزنامہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ ٹارگٹ کلرز کا یہ گروپ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی صوبہ میں داخل ہوگیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز جو خاصے تربیتی یافتہ ہیں، کراچی سے آئے ہیں۔ ان ٹارگٹ کلرز کی مختلف ٹولیاں مختلف اوقات میں صوبہ میں داخل ہوئی ہیں۔ جن میں سے ایک ٹولی بدھ کے روز گرفتار ہوگئی ہے۔ زیر حراست ان ٹارگٹ کلرز سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے چند روز قبل پشاور میں ڈی ایس پی امان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ اس خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آئیں۔ اس وجہ سے صوبہ میں بعض اہم سیاسی و سماجی رہنماوں اور اعلیٰ افسران کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 282808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش