0
Monday 15 Jul 2013 19:13

حالیہ انکشاف کے بعد بھارت پاکستان سے الزامات کی معافی مانگے، زبیر احمد ظہیر

حالیہ انکشاف کے بعد بھارت پاکستان سے الزامات کی معافی مانگے، زبیر احمد ظہیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں سازش کے تحت پاکستانی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرتی ہیں، بمبئی بم دھماکوں اور بھارتی پارلیمنٹ پر ہونیوالے حملے میں بھارت کے خود ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد اقوام متحدہ فوری طور پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ساتھ محبت کی پتنگیں بڑھانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کروائے اور بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر ڈاکے ڈالنے سے بھی روکا جائے جو کھلی دہشت گردی ہے۔

اپنے دفتر فردوس مارکیٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ بھارت سمیت بہت سی غیر ملکی قوتیں پاکستانی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی اور بھارت بمبئی حملوں اور پارلیمنٹ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتا رہا ہے لیکن آج خود بھارتی افسر کا یہ انکشاف کرنا کہ یہ حملے بھارت نے خود کروائے ہیں اس سے بھارت کا نہ صرف اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بلکہ اب اقوام متحدہ کو بھی چاہیے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور بھارت کو پاکستان پر الزامات لگانے پر بھی معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا بھارت کے ساتھ تجارت سمیت کوئی معاہدہ نہیں ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 283391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش