0
Friday 19 Jul 2013 22:28

کرک میں خواتین کے بغیر پردہ اور محرم کے بازار میں داخل ہونے پر پابندی

کرک میں خواتین کے بغیر پردہ اور محرم کے بازار میں داخل ہونے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں خواتین کے بازار میں داخلے پر شرائط عائد کردی گئیں اور اب مقامی خواتین بغیر پردے اور بناء کسی محرم کے بازار میں داخل نہیں ہوسکتیں۔ قبائلی عمائدین نے خواتین کے لئے پردہ اور محرم کا ساتھ لازمی قرار دے دیا ہے۔ ضلع کرک جس کی آبادی تقریبا ساڑھے چھ لاکھ ہے، میں خواتین کی تعداد لگ بھگ 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ اب وہاں پر خٹک اتحاد کے چیئرمین مولانا شبیر عثمانی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین پردہ اور کسی محرم کے بغیر بازار میں داخل نہیں ہوسکتیں۔ قبائلی عمائدین نے اعلان کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ ایسے گھرانے جہاں کوئی مرد نہیں وہاں کی خواتین رمضان المبارک میں بازاروں میں کیسے خریداری کر پائیں گی؟ اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پابندی نئی نہیں، گذشتہ سال لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں بھی رمضان المبارک کی آمد پر خواتین کو اسی قسم کی پابندی کا سامنا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 284839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش