0
Wednesday 24 Jul 2013 08:10

تحریک پیش کرنیوالوں کے پاس گنتی پوری ہے، بیرسٹر سلطان

تحریک پیش کرنیوالوں کے پاس گنتی پوری ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں کرپشن حد سے زیادہ بڑھ چکی تھی۔ مجھے 32 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، باقی ارکان بھی رابطے میں ہیں۔ میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کا متفقہ وزیراعظم ہوں گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی اس وقت نازک صورتحال ہے، بھارتی فوج کی بربریت بڑھ چکی ہے اور ریاست کی حکومت خاموش ہے۔ آزادکشمیر میں گونگی بہری نہیں بلکہ ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے ان کے پاس گنتی پوری ہے۔ مجھے پیپلز پارٹی سمیت، ن لیگ، مسلم کانفرنس، ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اس وقت تک مجھے 32ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، مزید ارکان بھی رابطے میں ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ آزادکشمیر میں ایک متفقہ وزیراعظم آئے گا۔ آزادکشمیر میں کرپشن کی وجہ سے حکومت پر عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرانے کے لیے ضروری ہے کہ ایک عوامی حکومت قائم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 286253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش