0
Tuesday 30 Jul 2013 14:08

ڈیرہ جیل حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 242 قیدی فرار

ڈیرہ جیل حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 242 قیدی فرار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں 5 خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جیل سے 2 خودکش حملہ آوروں کی لاشوں کے علاوہ 200 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سینٹرل جیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ڈی آئی خان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ وائرلیس سروس معطل کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق حملے کے بعد ضلع ٹانک میں بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور مختلف سمتوں سے گاڑیوں پرآئے۔ تاہم حملے میں ہونے والے نقصان کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 60 دھماکے سنے گئے، جبکہ حملے میں 242 قیدی فرار ہوگئے ہیں، حملے کے بعد فوج نے سینٹرل جیل کا محاصرہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 288139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش