1
Monday 5 Aug 2013 09:43

لداخ میں چینی فوج پھر داخل، بھارتی فوج کے گشت پر روک

لداخ میں چینی فوج پھر داخل، بھارتی فوج کے گشت پر روک
اسلام ٹائمز۔ لداخ میں مسلسل در اندازیوں کے ساتھ ساتھ اب چینی فوج نے بھارتی فوج کو اپنی حدود کے اندر بھی گشت کرنے سے روک لگا دی ہے، چین نے لداخ میں حد متارکہ پر اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کو شمالی لداخ کے ٹریڈ جنکشن ایریا میں حد متارکہ کے 14 کلومیٹر اندر دو بھارتی پوسٹوں کے درمیان ہونے والی ’ترنگا پٹرول‘ کو روک دیا، بھارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق چینی فوج چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سوار ہوکر آئی اور بھارتی فوج کو روک دیا، گشتہ پارٹی کو چینی فوج کی طرف سے ایک بینر دکھایا گیا جس پر درج تھا کہ یہ چینی زمین ہیں اور بھارتی فوج یہاں گشت نہیں کرسکتی، ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اپنی حدود میں گشت کرنے جارہی تھی، انہوں نے مزید کہا اپریل سے یہ گشت 21 دفع کرنے کی کوشش کی گئی تاہم چینی فوج نے صرف دوبار ہی یہ گشت مکمل ہونے دیا، چینی افواج نے علاقہ میں متعدد مقامات پر اوبزرویشن پوسٹ قائم کئے ہوئے ہیں اور جوںہی بھارتی فوج گشت کی تیاری شروع کرتی ہے تو چینی فوج داخل ہوکر ان کو روک دیتی ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ چوسول میں ہونے والی بارڈر پرسنل میٹنگ میں اٹھایا جائے گا، شمالی لداخ کے دولت بیگ اولڈی سیکٹر میں ہی اس سے قبل چین فوج در آئی تھی اور 21 دن تک شدید تناو کی صورتحال بنی رہی تھی۔

طرفین کے درمیان تازہ ترین نشست 27 جولائی کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارت نے چین کی دراندازیوں پر اعتراضات جتائے تھے اور کہا گیا تھا کہ یہ اقدمات 1993ء میں کئے گئے امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے داندازی کی سب سے زیادہ واقعات چمار اور دامچوک میں دیکھنے کو ملتے ہیں، واضح رہے کہ گذشتہ ماہ گھوڑوں اور خچروں پر سوار تقریباً 50 چینی فوجی لداخ کے چمار سیکٹر میں بھارتی حدود میں داخل ہوگئے اور علاقہ پر اپنے دعویداری کی، چینی افواج نے 16 جولائی کی شام کو چمار سیکٹر میں دراندازی شروع کی اور بھارتی حدود میں 17 جولائی کی صبح تک رہے، چینی فوج نے بھارتی حدود میں داخل ہوکر وہاں موجود بھارتی فوجیوں کو وہ علاقہ خالی کرنے کو کہا کیونکہ ان کے مطابق وہ اپنے علاقہ میں ہی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 289811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش