0
Thursday 8 Aug 2013 22:13

پولیس لائن میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثناءاللہ زہری

پولیس لائن میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثناءاللہ زہری

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نواب ثناءاﷲ زہری نے پولیس لائن میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس افسوسناک واقعہ میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کی قربانی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کیلئے دعا کی کہ ﷲ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ان کو علاج معالجہ کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور اس میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

خبر کا کوڈ : 290990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش