0
Monday 12 Aug 2013 09:52

مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ میں ہندو مسلم فسادات کے بعد جموں کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ میں ہندو مسلم فسادات کے بعد جموں کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ
اسلام ٹائمز۔ حکام نے اتوار کو جموں خطے کے مزید چھ قصبہ جات میں کرفیو نافذ کردیا، جبکہ کشتواڑ میں ہلاکتوں، تشدد کی متواتر وارداتوں اور فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد حساس علاقوں میں فوج کا گشت بڑھا دیا گیا ہے، کشتواڑ میں دیہی دفاعی کمیٹی ممبران نے بے لگام تشدد کا سلسلہ نکتہ عروج پر پہنچاتے ہوئے ہوئے پڈر تحصیل میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، راجوری ضلع میں گزشتہ رات تشدد کی کئی وارداتوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا اور فوج کو طلب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق جموں خطے میں کرفیو کا دائرہ اتوار کو ریاسی، ادھم پور، سانبا، بھدرواہ اور ٹھاٹھری قصبوں تک بڑھا دیا گیا، اس طرح سے جموں خطے کے 10 میں سے 8 اضلاع میں فی الوقت کرفیو نافذ ہے، رام بن اور پونچھ واحد دو علاقے ہیں جو تاحال پر امن ہیں، سرکاری ذرایع کے مطابق گزشتہ شام سے جموں شہر کے کئی علاقوں میں دس دکانیں اور 8 گاڑیاں نذر آتش کردی گئی ہیں، جسکے بعد دوران شب شہر کے گاندھی نگر، پکا ڈنگا، بخشی نگر، پیر مٹھا، ٹرکٹا نگر، جانی پورہ، سٹواری، چنائی، ہمت، باغ باہو اور نواب آباد علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈومنا علاقے کی پونچھی کالونی میں کچھ شر پسند عناصر داخل ہوئے اور مسجد کے باہر گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے جسکی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، بعد ازاں ان عناصر نے کالونی سے باہر ایک تانگے اور ایک سومو گاڑی کو نذر آتش کردیا، متھی، پرانی منڈی، کاچی چونی، رہاری اور دیگر کئی علاقوں میں مظاہرین نے فورسز پر پتھراو کیا تاہم کسی کے زخمی ہوجانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، بنٹالب علاقے میں بھی مظاہرین نے دو دکانوں کو نذر آتش کردیا ہے، نامعلوم افراد نے دو گوجروں کو چھرا گھونپ دیا، سبھاش نگر اور سروال میں بھی مذہبی مقامات پر پتھراو کے واقعات رونما ہوئے، سروال مسجد کے قریب ہلال گوشت کی ایک دکان کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 291571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش