0
Monday 12 Aug 2013 14:12

دہشتگردی خدشات، کوئٹہ میں کرائے کے مکانات کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ

دہشتگردی خدشات، کوئٹہ میں کرائے کے مکانات کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے کرائے کے مکانات کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مکان کے مالک اور پراپراٹی ڈیلر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ پولیس کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے کچھ واقعات میں ملزمان کی جانب سے کرائے کے مکانات استعمال کرنے کے انکشاف کے بعد ایف سی اور پولیس حکام نے شہر میں کرایے کے مکانات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق جس مکان میں دہشت گرد پائے گئے یا وہ دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا گیا تو اس کے مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 291665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش