0
Wednesday 14 Aug 2013 20:04

ایم کیو ایم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف منصوبہ پیش کردیا

ایم کیو ایم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف منصوبہ پیش کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات دلانے کیلیے 8 نکات پر مشتمل 12 صفحات کی دستاویز پر مبنی منصوبہ پیش کردیا ہے جبکہ قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن قائم کرنا ہماری ترجیحات ہیں، ہم پاکستان اور اس کے امن کے ساتھ ہیں اور یہی ہی ہمارا ایمان ہے۔ 1971ء میں پاکستان کا سب سے بڑا نقصان بنگلہ دیش کا قیام تھا اور آج بھی ایک بار پھر پاکستان کو انتہاء پسندی، دہشت گردی، معاشی، اقتصادی، تعلیمی، مہنگائی، بے روزگاری اور توانائی جیسے بحرانوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلیے ہر ایک کو آگے آنا ہوگا اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو مزید کئی بنگلہ دیش وجود میں آجانے کا اندشہ ہے۔ وہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی، اراکین اسمبلی سید سردار احمد، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ ایم کیو ایم کی قومی انسداد دہشت گردی پالیسی کی تیاری سے متعلق ایک مختصر دستاویز پالیسی بریف کے اجراء کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی پریس کانفرنس کا الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اے پی سی کیلیے ایم کیو ایم کا ہوم ورک مکمل ہے اور ایم کیو ایم نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف 8 نکات پر مشتمل 12 صفحات کی دستاویز پالیسی بریف بھی تیار کرلی ہے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ الطاف حسین کی ترجیحات اور ہدایات کی روشنی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف ماہرین کی مشاورت سے ایک قومی انسداد دہشت گردی پالیسی NATIONAL COUNTER TERRORISM POLICY (NCTP) کی مختصر دستاویز پالیسی بریف تیار کی ہے جسے ہم عوامی رونمائی کیلیے پیش کررہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی پالیسی سے متعلق اپنی پالیسی بریف صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، مسلح افواج کے سربراہان، تمام پارلیمنٹرینز، ملک کے ممتاز دانشور حضرات اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کو بھیج رہے ہیں کہ اس میں تجاویز دیکر ایک قومی پالیسی کی تیاری میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 292526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش