0
Monday 19 Aug 2013 17:43

ضمنی انتخابات، بلوچستان کی 4 نشستیں،40 امیدوار

ضمنی انتخابات، بلوچستان کی 4 نشستیں،40 امیدوار
اسلام ٹائمز۔ 11 مئی کے حالیہ عام انتخابات کے بعد پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 262 پر کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے اس نشست کو خالی چھوڑا تھا اور این اے 259 کوئٹہ کی نشست کو اپنے پاس رکھا تھا۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 32 پر امیدوار کے قتل کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔ پی بی 29 سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ نون کے امیدوار میر عبد الغفور کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم سے اس نشست کے نتائج کو منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ تیسری صوبائی نشست پی بی-44 پر جام میر کمال خان نے کامیابی حاصل کی تھی اور اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ اپنے پاس رکھی تھی۔

22 اگست کو 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تیاری مکمل کر لی ہیں تاہم امکان ہے کہ جھل مگسی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث وہاں کی نشست پی بی -32 پر انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ خضدار کے علاقے میں حالیہ بارشوں اور دریائے مولہ کے سیلاب نے جھل مگسی میں تباہی پھیلائی ہے، جبکہ مزید بارشوں سے یہاں پر صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ضمنی انتخابات میں بلوچستان میں قومی اسمبلی کی واحد نشست این اے -262 پر دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ کا امکان ہے جہاں پر بہت سے سیاسی امیدوار ایک دوسرے کے مدِمقابل کھڑے ہیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے اس نشست پر عبدالقہار وادان کو نامزد کیا گیا ہے جو محمود خان اچکزئی کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ ان کے مقابلہ میں قاری محمد شیر علی میدان اُترے ہیں جن کو عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعتِ علمائے اسلام ف دونوں کی حمایت حاصل ہے۔ اسی حلقے میں ایک اور جمیعتِ علمائے اسلام این کے مضبوط امیدوار حاجی محمد حنیف ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ لیکن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جس نے اپنے امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پورے صوبے میں 223 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس اور 128 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے فوجی اہلکار، فرنٹیئر کور، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 11 امیدوار قومی اسمبلی کی سیٹ این اے-262 پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور 14 امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی بی-32 سے 12 امیدوار، پی بی-29 اور تین امیدوار پی بی-44 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 293918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش