0
Tuesday 20 Aug 2013 09:21

بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر پائیدارامن کے لیے اقدامات کریں، پیر عتیق

بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر پائیدارامن کے لیے اقدامات کریں، پیر عتیق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے امیر پیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد ملک کی سلامتی و بقاء کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ بھارت کو ہٹ دھرمی اور وحشیانہ حرکتیں چھوڑ کر خطہ کے پائیدار امن کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ امن کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ کشمیری عوام کو اگر استصواب رائے کا حق دیا جائے تو ان کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو گا۔ اسلامی امہ کو چاہیے کہ وہ ایک اسلامی بلاک بنا کر اسلام دشمن قوتوں کا عملا مقابلہ کریں کیونکہ اسلام دشمن قوتیں شروع سے ملت اسلامیہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے ایک روزہ جماعتی دورہ پر ڈڈیال میں جمعیت علماء جموں و کشمیر کے کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیر عتیق الرحمان نے کہا کہ بھارت جہاں وادی کے اندر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے وہاں اس نے کشمیر اور پاکستان کی سرحدوں پر کشیدگی اور کنٹرول لائن پر خلاف ورزی شروع کر رکھی ہے۔ جو کھلی جارحیت ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی سرحدی کشیدگی کو ختم کروانے میں کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے ہماری افواج دنیا کی بہادر افواج میں سے ایک ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ دو کروڑ فرزندان توحید ملک کی سلامتی کے لیے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 294048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش