0
Tuesday 20 Aug 2013 18:17

بینظیر قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی

بینظیر قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی، تاہم سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ واقعہ کے 8 ویں ملزم اعتزاز شاہ پر کم عمری کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کو سخت سیکیورٹی حصار میں میں چک شہزاد سب جیل سے انسداد دہشت گردی کی عدالت راول پنڈی میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر، ڈی سی او، سی پی او آفس میں ہر کسی کے داخلے پر پابندی تھی اور کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہ تھی۔ مقدمے کی سماعت جج چوہدری حبیب الرحمان نے کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر مشرف کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، تاہم پرویز مشرف نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد استغاثہ کی شہادتیں اگلی پیشی تک طلب کرلیں۔ بعد ازاں کیس کی کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ گواہوں کے بیانات بھی 27 اگست کو ریکارڈ کیے جائیں گے۔ فرد جرم 8 صفحات پر مشتمل ہے جس میں پرویز مشرف پر قتل، دہشت گردی، اور دھماکا خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ دیگر ملزمان میں سعود عزیز، خرم شہزاد، عبدالرشید، شیرزمان، رفاقت حسین اور حسنین گل شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 294199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش