0
Monday 19 Aug 2013 23:07

ملک اسکندر کا معاملہ اِتنا سادہ نہیں، اُسکے کچھ ہینڈلرز بھی ہیں، چوہدری نثار علی

ملک اسکندر کا معاملہ اِتنا سادہ نہیں، اُسکے کچھ ہینڈلرز بھی ہیں، چوہدری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے ملک اسکندر کا معاملہ اتنا سادہ نہیں، اس کے کچھ ہینڈلر بھی ہیں، واقعے کے تانے بانے ابوظہبی تک جاتے ہیں، واقعے میں ملوث مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں کنٹرول لائن سے پکڑا جانے والا ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے، واقعے میں بیں الاقوامی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر سیاست کرنا گناہ عظیم ہے، خیبر پختونخوا اور کراچی میں سنجیدہ واقعات ہوئے لیکن کچھ نہیں بولا۔ انہوں نے بتایا کہ میری طرف سے واضح ہدایت تھی کہ اسکندر کو زندہ پکڑا جائے، وقت بڑھتا گیا، میڈیا بھی بڑھ گیا اور عوام بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے، میں نے کہا تھا کہ اسٹن گن منگواوٴ اور استعمال کرو، اسلام آباد پولیس کے پاس اسٹن گن ہے ہی نہیں، جب گن آئی تو پتہ چلا اُسے چلانے والا ماہر کوئی نہیں، یہ کہنا کہ سکندر نے پورے اسلام آباد کو یرغمال بنایا ہوا تھا غلط ہے، سکندر کسی کیلئے خطرہ نہیں تھا، وہ تو حصار میں تھا، ملزم سکندر حکومت کو غلیظ گالیاں دے رہا تھا اور وہ لائیو چینل پر چل رہا تھا۔ 
چوہدری نثار نے بتایا کہ اسلام آباد واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار کو لائن آف کنٹرول سے گرفتار کیا گیا، دوسرے شخص کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، اُس کی بیگم کی ٹیلیفون کالز کے ریکارڈ سے ثابت ہوا وہ مسلسل کسی سے رابطے میں تھے، اسلام آباد واقعہ اتنا آسان اور سادہ نہیں، اِس واقعے میں کچھ لوگ ملوث ہیں، واقعے میں بیں الاقوامی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، اِس کے تانے بانے ابوظہبی تک جاتے ہیں، واقعے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایوان میں قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے اورسکیورٹی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 294038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش