0
Tuesday 20 Aug 2013 21:09

اے این پی کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، اسفندیارولی

اے این پی کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، اسفندیارولی
 اسلام ٹائمز۔ پیر کو پشاورنشترہال میں این اے ون سے پارٹی امیدوار غلام بلور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلی اوراسپیکرکے پاس تحریک انصاف کے پارٹی عہدے بھی ہیں- وزیراعلی خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ہیں جبکہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی، تحریک انصاف کے صوبائی صدربھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار اپنی پارٹی کے عہدیدار کے جنازے میں نہیں جاتے جبکہ شہید بشر بلوراورمیاں افتخار ہر واقعہ کے بعد جائے وقوع پر جاتے تھے- انہوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدرزرداری کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے‘ پی پی پی کے ساتھ مزے کی وقت بھی تھے اور آج برے وقت میں بھی ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام غلام بلور کو ووٹ دیکر بشیر بلور کے خون کا حق ادا کریں۔

سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ پختونوں کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ عمران خان نے خیبر پختون خوا کے لوگوں سے دھوکہ کیا اور کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بھی ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے لیکن ضمنی انتخابات میں ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 294270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش