0
Thursday 22 Aug 2013 19:59

سازش کے تحت پاکستانی معاشرے میں عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

سازش کے تحت پاکستانی معاشرے میں عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حجاب دخترانِ اسلام کا وقار اور اسلامی معاشرے کی پہچان ہے، مسلم خواتین مغرب کی تقلید کی بجائے اسلامی طرزِ زندگی اختیار کریں، خواتین کی تعلیم و اصلاح کے بغیر مصطفائی معاشرہ وجود میں نہیں آ سکتا، مغربی تہذیب کے زیراثر ہمارے معاشرے میں بے پردگی کا چلن عام ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں شرم و حیا کا جذبہ دم توڑ رہا ہے اور عریانی و فحاشی کے اندھیرے پھیلتے جا رہے ہیں،بے پردگی کے خلاف جہاد ضروری ہو گیا ہے کیونکہ بے پردگی کے سیلاب نے معاشرے کو آلودہ کر دیا ہے، سو چی سمجھی سازش کے تحت پاکستانی معاشرے میں عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں خواتین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لیے مسلم خواتین گھر کے ماحول کو اسلامی رنگ میں ڈھالیں اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، مسلم خواتین اُمہات المومنین کے کردار و عمل کو مشعل راہ بنائیں۔ حکومت معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانی و فحاشی کے سدباب کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ملکی ترقی کے لیے علمی ترقی ضروری ہے کیونکہ علمی پسماندگی برائیوں کی جڑ ہے۔ فکری آلودگی نے معاشرے میں انتشار پھیلا رکھا ہے۔ علماء عوام کو دین کی حقیقی روح سے آشنا کریں اور دختران اسلام کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 294924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش