0
Sunday 25 Aug 2013 03:24
شام پر حملے سے متعلق بیان پر امریکہ کو انتباہ

دمشق پر حملہ صیہونی حکومت کو بھی اپنے لپٹ میں لے لے گا، جمہوری اسلامی ایران

دمشق پر حملہ صیہونی حکومت کو بھی اپنے لپٹ میں لے لے گا، جمہوری اسلامی ایران
اسلام ٹائمز۔ ایران کی پارلمینٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ شام میں کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی کا نتیجہ صیہونی حکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے دہشتگردوں نے کئے ہیں، اگر شام میں فوجی مداخلت ہوئی تو وہ صیہونی حکومت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ انہوں نے دمشق پر حملے کے امکان کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کے بیان پر کہا کہ شام کی صورتحال عراق اور افغانستان سے پوری طرح سے الگ ہے کیونکہ شام میں کسی بھی طرح کی جنگ کی آگ، علاقے کے ديگر ممالک تک بھی پہنچ جائے گی اور یقینی طور پر جنگ کا اختتام امریکہ کی مرضی سے نہیں ہوگا۔

دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کے لئے کسی بھی ملک کے پاس عالمی استحقاق نہیں ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ شام کے بحران کا حل فوجی نہیں ہے اور اس عمل کے اکسانے والے اقدامات اور بیانات سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔ انہوں نے تاکید کی کہ شام کے بحران کا حل صرف پرامن طریقے سے ہی ممکن ہے اور کسی بھی ملک کے پاس شام میں فوجی مداخلت کی عالمی اجازت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس بیان و اقدامات کی جانب سے خبردار کرتا ہے جس سے علاقے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر جنگ چک ہیگل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک، شام کے خلاف فوجی آپشن پر غور کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 295412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش