0
Saturday 24 Aug 2013 22:31

خطے میں عدم استحکام مسلمانوں کیلئے نقصان دہ اور صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

خطے میں عدم استحکام مسلمانوں کیلئے نقصان دہ اور صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے آج ہفتہ حکومت کے آغاز پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امام خمینی قدس سرہ ملک کو ہمہ گير ترقی دلانے، جمہوریت، اسلامی اور انسانی اقدار کو فروغ دینے اور انسانی فضائل کی ترویج کے اھداف رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی کابینہ آج امام خمینی کی باعظمت روح کے سامنے اس عھد پر تاکید کرتی ہے جو اس نے عوام سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل کے باوجود عوام اور قائد انقلاب اسلامی کی حمایت سے مشکلات کو حل کرنے کی امید رکھتی ہے۔ 
ایرانی صدر نے علاقے کے حالات پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات اور اس ملک میں کیمیاوی حملوں میں بہت سے لوگوں کے مارے جانے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریی ایران خود کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لئے اپنے سارے وسائل و ذرائع بروئے کار لائے۔ انہوں نے لبنان میں جاری بدامنی، دہشتگردی اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ دشمنوں نے مشرق وسطٰی کے لئے وسیع سازشیں تیار کر رکھی ہیں اور یہ سازشیں اس وقت شام، لبنان اور مصر میں عیاں ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے میں عدم استحکام یقیناً مسلمانوں اور علاقائی عوام کے نقصان اور صیہونی حکومت کے فائدے میں ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ علاقے کی قوموں اور حکومتوں کی ہوشیاری سے علاقے میں امن و ثبات قائم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 295359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش