0
Sunday 25 Aug 2013 10:46

پاکستان کے استحکام کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، چوہدری مجید

پاکستان کے استحکام کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، حریت قیادت کی گرفتاریوں اور نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آزادی پسند عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق استصواب رائے کا حق دلائیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کےحل کا بہترین روڈ میپ ہیں۔ آزادی پسند دنیا اقوام متحدہ کی ان قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ برصغیر جنوبی ایشیاء میں مستقل امن قائم ہو سکے اور برصغیر جنوبی ایشیاء کے ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری مجید نے کہا کہ بھارت نے اپنے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے نیوکلیئر ایشیاء کے امن کو دائو پر لگا رکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے منفی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے کشمیریوں کے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پراگرس ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے پاکستان کی طرف بہنے والے دریا کشمیری شہداء کے خون سے رنگین ہیں۔ جو اس بات کا پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے اور بھارتی حکمرانوں کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کی منزل سے زیادہ عرصے تک دور نہیں رکھ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 295459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش