0
Sunday 25 Aug 2013 19:04

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ حماد اظہر کے مطابق وہ سنت نگر میں اپنے آبائی گھر جا رہے تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے۔ فائرنگ سے حماد اظہر کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ حماد اظہر سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں، فائرنگ کے واقعے کیخلاف حماد اظہر کی طرف سے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 295594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش