0
Sunday 25 Aug 2013 14:00

امریکہ نے افغان طالبان سے روابط کیلئے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کرلیا

امریکہ نے افغان طالبان سے روابط کیلئے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔امریکہ نے افغان طالبان سے روابط کیلئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے رابطہ کرلیا۔ مولانا سمیع الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے افغان طالبان سے روابط کیلئے رابطہ کیا ہے، افغان طالبان سے روابط کیلئے باقاعدہ درخواست امریکی سفیر نے دی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران میں نے ثالثی کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کچھ افغان طالبان سے اچھے روابط قائم ہیں، تاہم میں نے امریکی سفیر سے کہا تھا کہ ہمیں بات چیت کا ایجنڈا بتائیں۔
خبر کا کوڈ : 295515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش