0
Monday 26 Aug 2013 02:21

فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے میں وزیرِاعظم مدد کریں، ڈاکٹر عبدالمالک

فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے میں وزیرِاعظم مدد کریں، ڈاکٹر عبدالمالک

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسلام آباد کے حالیہ دورے میں وزیرِاعظم اور دیگر اعلٰی حکام سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایک عشرے سے بدامنی کا شکار صوبے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی ہے۔ ڈاکٹر بلوچ نے وزیرِاعظم نواز شریف اور وزیرِاعلٰی پنجاب شہباز شریف سے امن و امان کیلئے ان کے بھرپور تعاون کی درخواست کی ہے۔ وزیرِاعلٰی بلوچستان نے میٹنگ کے دوران وزیرِاعظم سے پوچھا کہ مجھے بلوچستان کیلئے وہ امن فارمولہ بتائیں جو آپ پنجاب میں استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جب ڈاکٹر بلوچ نے پنجاب کے امن فارمولے پر وزیرِاعظم سے جواب مانگا تو وزیرِاعظم خاموش رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مکمل طور پر یہ مسئلہ حل نہیں کرسکتے تو برائے مہربانی صوبے میں فرقہ واریت سے متعلق تشدد کو کم کرنے میں ہماری مدد کریں۔ وزیرِاعظم اور وزیرِاعلٰی بلوچستان کے درمیان یہ گفتگو ڈاکٹر بلوچ کے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے، جس میں انہوں نے بلوچستان میں سرگرم تمام عسکریت پسند گروہوں سے مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹر بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے حالیہ سیشن میں تمام مسلح جتھوں سے بات چیت کا اشارہ دیا تھا، خواہ وہ بلوچ علیحدگی پسند ہوں یا پھر فرقہ واریت میں ملوث گروہ۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں خودکش حملوں میں شیعہ ہزارہ افراد کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 295667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش