0
Tuesday 27 Aug 2013 13:46

امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی سازش کے تحت شیعہ سنی کو لڑایا جا رہا ہے، تمام مکاتبِ فکر کے سنجیدہ علماء فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اسلام نفرت اور قتل و غارت نہیں امن و سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے، حکومت بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے، عالمی برادری شام پر امریکی حملے کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، فرقہ وارانہ قتل و غارت کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک نفرتوں کی آگ میں جل رہا ہے، پاکستان میں غیرملکی مذہبی مداخلت کا خاتمہ کر کے فرقہ وارانہ قتل و غارت کو روکا جا سکتا ہے، مصر اور شام جل رہے ہیں اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،فرقہ وارانہ جنگ کو روکنا مذہبی راہنماؤں کی ذمہ داری ہے۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا نہ گیا تو گلی گلی میں لڑائی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 295968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش