0
Thursday 29 Aug 2013 23:05

امریکہ نے ابھی تک شام پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، بارک اوباما

امریکہ نے ابھی تک شام پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، بارک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے امریکہ نے شام پر ممکنہ حملے کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب شام اور ایران نے دھمکی دی ہے کہ شام پر حملے کی صورت میں اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ امریکی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر باراک اوباما نے کہا کہ امریکہ بشار الاسد کی فوری اقتدار سے علیحدگی چاہتا ہے، مگر ابھی تک شام پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی صدر نے الزام لگایا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں بشار الاسد کی حکومت ملوث ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہ ہو۔

ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اور شام کی پارلیمنٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ شام پر حملے کی صورت میں اسرائیل پر حملہ کیا جائے۔ شام کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شام پر مغربی فوجی مداخلت کے نتیجے کے طور پر سخت ردعمل سامنے آئے گا اور حملے کی صورت میں اسرائیل پر حملہ کیا جائے گا، کیونکہ شام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی ایکشن لینے کی بجائے شام کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کو مبینہ طور پر کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے حقائق حاصل کرنے کے لیے وقت دیا جانا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قیمتی نمونے اور گواہوں کے انٹرویوز جمع کرلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 296839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش