0
Thursday 29 Aug 2013 23:58

بارہ کہو خودکش حملہ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار، تعداد 6 ہوگئی

بارہ کہو خودکش حملہ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار، تعداد 6 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بارہ کہو خودکش حملہ کیس میں اسلام آباد پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم انور حمید کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ بارہ کہو خودکش حملہ کیس میں اسلام آباد پولیس اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔ ان میں ہدایت الرحمان، محمد صدام، محمد ولی، یاسین فاروق، مہوش اور انور حمید شامل ہیں جبکہ پولیس کو منصوبے کے ماسٹر مائنڈ ابرار پٹھان اور نور خان کی تلاش ہے۔
خبر کا کوڈ : 296853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش