0
Wednesday 14 Aug 2013 11:16

بارہ کہو خودکش حملہ کیس، ایک لڑکی سمیت حملہ آور کے 5 ساتھی گرفتار

بارہ کہو خودکش حملہ کیس، ایک لڑکی سمیت حملہ آور کے 5 ساتھی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بارہ کہو علی مسجد میں عید کے روز خودکش حملہ کرنے والے کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں 18 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ گرفتار شدگان سے ڈیٹونیٹرز، خودکار اسلحہ اور خودکش حملہ آور کا ویڈیو پیغام بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر محمد رضوان کے مطابق ملزمان میں سے ہدایت الرحمن کی عمر 28 سال، صدام کی عمر 19 سال، محمد ولی کی عمر 22 سال، یاسین فاروق کی عمر 14 سال اور مہوش کی عمر 18 سال ہے۔ مہوش صدام کی دوست تھی اور اسے اہم معلومات بھی پہنچاتی تھی۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کا نام ابرار پٹھان ہے جبکہ منصوبہ ساز اور ٹرانسپورٹر کا نام نور محمد ہے۔ ابرار پٹھان اور نور محمد کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور دونوں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ دہشت گرد انٹیلی جنس اداروں سے بہت آگے چلے گئے ہیں۔ بارہ کہو کی مسجد پر حملہ کرنے والوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی جس میں کیمرے والے چشموں کا استعمال بھی شامل تھا۔

خبر کا کوڈ : 292271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش