0
Friday 30 Aug 2013 13:42

طالبان سے مذاکرات، جے یو آئی( ف) نے وفاق کی حمایت کر دی

طالبان سے مذاکرات، جے یو آئی( ف) نے وفاق کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے جمعرات کو بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 92(1) کے تحت رکن قومی اسمبلی اکرم خان درانی کو وفاقی وزیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جے یو آئی- ف نے حال ہی میں مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ مرکز میں ایک وزارت دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جماعت کم از کم دو وزارتیں حاصل کرنے کی خواہاں تھی لیکن مسلم لیگ ن نے کابینہ میں ایک ہی وزارت دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ جے یو آئی- ف کے ترجمان جان اچکزئی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہماری جماعت نے وفاقی کابینہ میں ایک وزارت، ایک وزیر مملکت اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیز میں سے تین کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی- ف نے ابھی تک کسی مخصوص وزارت دینے کا مطالبہ نہیں کیا، ہماری کمیٹی معاملات کو طے کر رہی ہے اور وہ جلد فیصلہ کر لے گی کہ ہمیں کون سی وزارت اور اسٹینڈنگ کمیٹیز لینی ہیں۔

جے یو آئی- ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں طالبان سے مذاکرات کیلیے مکمل حمایت کی پیشکش کی۔ انہوں نے اس موقع پر تجویز پیش کی کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک فورم تشکیل دیا جائے جو اس بات کا فیصلہ کر سکے کہ طالبان کے کس گروہ سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ پارٹی کی جانب سے جاری آفیشل پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف سیاسی امور زیر بحث آئے جس میں خصوصاً امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 296966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش