0
Thursday 29 Aug 2013 23:19

مولانا فضل الرحمان کی طالبان سے مذاکرات کیلئے ثالثی کی باضابطہ پیشکش

مولانا فضل الرحمان کی طالبان سے مذاکرات کیلئے ثالثی کی باضابطہ پیشکش
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے لئے ثالثی کی باضابطہ پیش کش کر دی۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ جے یو آئی طالبان سے مذاکرات کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ جے یو آئی کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں کی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے حکومت پر اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے، اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لئے ایسے فورم کی ضرورت ہے جس میں سنجیدہ موقف سامنے آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورم میں طالبان کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائے۔ فورم یہ بھی طے کرے کہ طالبان کے کس گروپ سے مذاکرات ہونے چاہیں، جبکہ طالبان سے رابطوں کا نظام بھی طے ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حوالے سے دفاعی اداروں، سیاسی جماعتوں اور حکومت کا ایک پیچ پر ہونا ضروری ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات میں مدد کی پیشکش کردی، مولانا صاحب کہتے ہیں یہ فیصلہ کسی فورم پر ہونا چاہئے کہ طالبان کے کس گروپ سے مذاکرات کرنے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات میں مدد کیلئے حکومت کو پیشکش کردی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ طالبان کے حوالے سے ہر ممکن مدد کو تیار ہیں، طالبان کے کس گروپ سے مذاکرات ہوں، یہ فیصلہ کسی فورم پر ہونا چاہئے اور طالبان کو پرامن رکھنے کیلئے ایسے فورم پر حکمت عملی وضع ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان میں حکومت کے حوالے سے عدم اعتماد پایا جاتا ہے، اعتماد کی فضا کیلئے ایسے فورم کی ضرورت ہے جس سے سنجیدہ موٴقف سامنے آسکے، مذاکرات پر دفاعی اداروں اور سیاسی حکومت کا موٴقف یکساں ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 296846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش