0
Thursday 1 Jul 2010 09:58

آئی ایس آئی اور افغان طالبان میں روابط ہیں،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

آئی ایس آئی اور افغان طالبان میں روابط ہیں،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
واشنگٹن:افغانستان کیلئے نئے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے آئی ایس آئی پر طالبان کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک خوش فہمی میں نہ رہیں،افغان جنگ شدت اختیار کرے گی۔واشنگٹن میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے طالبان کے ساتھ روابط ہیں،لیکن یہ جاننا مشکل ہے کہ آیا یہ روابط معلومات حاصل کرنے کیلئے ہیں یا پھر انتہا پسندوں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے۔ 
پیٹریاس کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان سے سوویت یونین کو نکالنے کیلئے آئی ایس آئی کے ذریعے مجاہدین کو فنڈز فراہم کرتا تھا،اس لیے اب طالبان کے ساتھ ان روابط پر حیران نہیں ہونا چاہیے۔پیٹریاس نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کو مزید فروغ دینا ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حامد کرزئی نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ سراج الدین حقانی سے مذاکرات نہیں ہونگے۔پیٹریاس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورت حال بہتری کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہے اور اتحای ممالک خوش فہمی میں نہ رہیں،جنگ میں مزید شدت آئے گی،مزاحمت کار پراعتماد ہیں اور وہ اپنی سابق پوزیشن پر واپس آ رہے ہیں۔
جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے افغانستان سے جولائی 2011ء تک امریکی فوج کے انخلاء کے صدارتی فیصلے کی حمایت کی،تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ محض شروعات ہوں گی۔اس سلسلے میں وائٹ ہاوس کی طرف سے سال کے آخر میں آنے والے جائزے میں قابلِ ذکر تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔پیٹریاس نے آرمڈ کمیٹی پر واضح کر دیا کہ افغانستان میں فضائی اور بری افواج کی حکمت عملی پر نظرثانی بھی متوقع ہے۔جو شہریوں کی ہلاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔محتاط حکمت عملی خود فوجیوں کے جانی و مالی نقصان کا سبب بن رہی ہے۔پیٹریاس نے بتایا کہ افغانستان جنگ میں کامیابی کے حصول کیلئے فوجی،سفارتی اور سیاسی محاذ میں ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 29700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش