0
Tuesday 3 Sep 2013 21:55

تین چوتھائی برطانوی شہری شام پر ممکنہ امریکی حملہ کے مخالف ہیں، سروے

تین چوتھائی برطانوی شہری شام پر ممکنہ امریکی حملہ کے مخالف ہیں، سروے
اسلام ٹائمز۔ بی بی سی کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق تین چوتھائی برطانوی شہری سمجھتے ہیں کہ برطانوی دارالعوام کے اراکین شام پر فوجی کارروائی کو رد کرنے میں درست تھے۔ اس جائزے کے مطابق بہتر فیصد افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اس اقدام سے امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات متاثر ہوں گے اور دو تہائی افراد نے کہا ہے کہ اگر اس سے تعلقات متاثر ہوتے بھی تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ آئی سی ایم ریسرچ نے ایک ہزار بالغ افراد سے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں جمعے اور پیر کے درمیانی عرصے میں فون پر بات کی۔ اس جائزے میں شرکت کرنے والے اکہتر فیصد افراد نے کہا کہ برطانوی دارالعوام نے کارروائی کے خلاف ووٹ دے کر درست کیا ہے۔ جس میں سے بہّتر فیصد مرد جبکہ ستّر فیصد خواتین شامل تھیں۔ اس جائزے سے حاصل شدہ معلومات تقریباً دوسرے کئی جائزوں سے مماثلت رکھتی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ برطانوی عوام کی خاصی اکثریت شام میں فوج مداخلت کے خلاف ہے۔ انچاس فیصد افراد کا ماننا تھا کہ اس سے برطانیہ کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہو گی جبکہ سولہ فیصد کا ماننا تھا کہ اس سے ملک کی ساکھ متاثر ہو گی۔ چوالیس فیصد افراد کا ماننا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ تینتیس فیصد افراد کا خیال تھا برطانوی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی ایڈ ملی بینڈ اس معاملے سے اچھی طرح نبرد آزما ہوئے جبکہ انتالیس فیصد کی رائے اس کے خلاف تھی۔ چالیس فیصد افراد نے وزیر اعظم کی کارکردگی پر مثبت رائے دی جبکہ پیالیس فیصد نے منفی رائے دی جو کہ دو فیصد کے منفی فرق کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 298272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش