0
Sunday 8 Sep 2013 02:14

دفاع وطن کنونشن میں وطن کے باوفا بیٹے ملکی سلامتی کا عزم کریں گے، علامہ امین شہیدی

دفاع وطن کنونشن میں وطن کے باوفا بیٹے ملکی سلامتی کا عزم کریں گے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کا دفاع وطن کنونشن آج اسلام آباد میں ہوگا، کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد وطن کے باوفا بیٹے ملک کی سلامتی کا عزم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز میں ہر طرف دہشت گردی کا راج ہے، تمام مسالک اور طبقات دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادیں اپنی ذمہ داری کو ادا کریں اور وطن کی سلامتی کیلئے میدان عمل میں حاضر ہوں اور یہ عہد کریں کہ پاکستان کے دفاع اور اس کے تحفظ کیلئے ہم ہر قربانی دیں گے۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ کنونشن کے تمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ہیں، چائنہ چوک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس کنونشن میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد لوگ سے زائد جمع ہونگے۔ کنونشن کی سکیورٹی کیلئے چار ہزار وحدت اسکاؤٹس سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ کنونشن میں خواتین کی بھی تعداد موجود ہوگی۔ کونشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائیگا جس میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے واقعات، دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل، طالبان سے مذاکرات، شام اور مصر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر مؤقف پیش کیا جائیگا۔ کنونشن سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی قائدین جن میں علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 299664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش