0
Tuesday 10 Sep 2013 23:33

حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، زبیر خان

حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، زبیر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و لیبر ونگ پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ عوام نے انہیں ووٹ اس لئے نہیں دیا کہ وہ ایوان اقتدار تک پہنچ کر عیاشیوں میں مصروف ہوکر عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیں۔ قیام امن کا مسئلہ محض اعلانات سے نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات سے ہی حل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی منی پاکستان ہے، کراچی شہر کا ماضی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی مزدور تحریکوں اور جمہوری تحریکوں کا گڑھ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلے 3 دہائیوں سے شہر کراچی لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں جل رہا ہے۔
 
ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر خان نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن امن و امان کے قیام اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ٹارگٹ کلرز، جرائم پیشہ عناصر چاہے کسی بھی سیاسی و مذہبی صف میں موجود ہوں ان کی گردنوں پر قانون کی گرفت مضبوط کی جائے تاکہ شہر کراچی میں دہشت و خوف کی فضاء کا خاتمہ اور عوام کے بہیمانہ قتل عام کو بند کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ شہر کراچی امن کا گہوارہ بن سکے اور معیشت کا پہیہ ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے کیونکہ کراچی کا امن ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 300598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش