0
Wednesday 11 Sep 2013 19:47

نائن الیون دنیا پر تسلط جمانے کا خوفناک امریکی منصوبہ تھا، صاحبزادہ حامد رضا

نائن الیون دنیا پر تسلط جمانے کا خوفناک امریکی منصوبہ تھا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریاست مخالف اور انسانیت دشمن دہشت گردوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اے پی سی میں اکثریتی مکتبۂ فکر کو نظرانداز کیا گیا، دہشت گردوں کو غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش سے حکومتی کمزوری ثابت ہو گئی، شام میں عراق کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے،ڈرون حملوں کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، نائن الیون دنیا پر تسلط جمانے کا خوفناک امریکی منصوبہ تھا، نائن الیون کا ڈرامہ مسلمان ملکوں کے وسائل پر قبضے کے لیے رچایا گیا، نائن الیون کا حملہ امریکہ پر ہوا اور قیمت مسلم دنیا نے ادا کی، تیسری عالمی جنگ دنیا پر منڈلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں ضلع لاہور کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی مفاہمت نہیں سیاسی تجارت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف غیرمسلح ہونے او رآئین کو تسلیم کرنے والوں سے ہی مذاکرات ہونے چاہئیں، امریکہ نے نائن الیون کا ڈرامہ رچا کر عراق اور افغانستان کو کھنڈر بنا دیا ہے، نائن الیون کے واقعہ نے انسانی تاریخ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، اے پی سی میں طالبان نواز جماعتوں کی اکثریت تھی اور قوم کا بڑا طبقہ فیصلوں میں شریک نہیں تھا، امن کے لیے ہر کوشش کا ساتھ دیں گے، دہشت گردی کو جہاد کا نام دینا جہالت ہے،قوم مہنگائی کی آگ میں جھلس رہی ہے، سیاسی راہنما مجرموں کی پشت پناہی چھوڑ دیں تو ایک دن میں امن قائم ہو سکتا ہے، اے پی سی میں سکیورٹی پالیسی کے خد و خال واضح نہیں کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 300886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش