0
Saturday 14 Sep 2013 23:36

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات سے فوج کی واپسی کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات سے فوج کی واپسی کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات اور مالاکنڈ سے فوج کی واپسی کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں بونیر اور شانگلہ سے فوج کو واپس بلایا جائے گا۔ چار سال بعد سوات اور مالاکنڈ سے فوج کی واپسی جلد شروع ہو جائے گی۔ جس کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے منظوری دیدی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بونیر اور شانگلہ سے فوج کی واپسی ہوگی۔ سوات میں قیام امن کیلئے فوج، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ واضح رہے کہ سوات میں طالبان کے قبضہ کے بعد 2008ء میں کامیاب ترین فوجی آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد وہاں امن بحال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 301823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش