0
Thursday 19 Sep 2013 20:10

دہشتگردوں کی تازہ ترین لسٹ، نئی تعداد 52 سامنے آگئی

دہشتگردوں کی تازہ ترین لسٹ، نئی تعداد 52 سامنے آگئی

اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شدت پسندی میں ملوث کالعدم تنظیموں کی فہرست از سر نو مرتب کی ہے اور اس فہرست میں 50 فیصد سے زائد کالعدم تنظیموں کا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں کالعدم تنظیموں کی اب کُل تعداد 52 کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی اس فہرست میں القاعدہ کو سرِ فہرست رکھا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے تیار ہونے والی فہرست میں لشکر جھنگوی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا اور تحریک طالبان پاکستان دوسرے نمبر پر تھی، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں سماج دشمن کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی تعداد 52 ہے جبکہ سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں جو فہرست مرتب کی گئی تھی اُس میں ایسی تنظیموں کی تعداد 23 تھی۔

خبر کا کوڈ : 303413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش