0
Sunday 22 Sep 2013 12:43

نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے روانہ، معاشی و سیاسی مسائل پر بات کرینگے

نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے روانہ، معاشی و سیاسی مسائل پر بات کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خزانہ اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ روانگی سے قبل گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں، ذمہ دار جمہوری قوم کے لیڈر کی حیثیت سے امریکہ جا رہا ہوں۔ عالمی رہنماؤں سے معاشی اور سیاسی مسائل پر بات کروں گا۔ دنیا کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نور خان ائر بیس اسلام آباد سے امریکہ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نواز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آج رات لندن میں قیام کے بعد کل امریکہ روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم کی امیر کویت، جاپان کے وزیراعظم، یورپی یونین کے صدر، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈایریکٹر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم کی دورے میں بل گیٹس، سعودی عرب کے سعودالفیصل، ڈینمارک کے اعلٰی حکام اور چایئنہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 304159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش