0
Wednesday 25 Sep 2013 14:24

ہنگو میں قیام امن کے لئے شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ

ہنگو میں قیام امن کے لئے شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں امن برقرار رکھنے کے حوالے سے شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا۔ رئیسان میں منعقد ہونے والے اس جرگہ میں اہل تشیع کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کے سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان جبکہ اہل سنت کی جانب سے مولانا عبدالجلیل اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ہنگو میں امن برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اس حوالے سے آئندہ ایک اور جرگہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین کا موقف تھا کہ امن ضلع ہنگو کے عوام کی ضرورت ہے اور قیام امن کیلئے ایک دوسرے کیساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 305270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش