0
Friday 9 Jul 2010 12:46

بالواسطہ امن مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، عمرو موسی

بالواسطہ امن مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، عمرو موسی
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات قاہرہ میں چار جانبہ امن کمیٹی کے نمائندے اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ عمرو موسی نے کہا کہ بالواسطہ امن مذاکرات میں کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہو سکی اور یہ مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت کے بغیر براہ راست مذاکرات کا شروع ہونا ناممکن ہے۔
فلسطین اتھارٹی نے براہ راست مذاکرات کے آغاز کیلئے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کے مکمل توقف اور 2008 میں انجام پانے والے مذاکرات کو رسمی طور پر قبول کرنے کی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ کرانہ باختری میں یہودی آبادکاری کی عارضی روک تھام کی مدت میں ہر گز توسیع نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 30547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش