0
Friday 27 Sep 2013 02:15

سرکاری منصوبوں میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احسن اقبال

سرکاری منصوبوں میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری منصوبوں میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے دورے کے دوران تعمیری کام میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ نیو ائیرپورٹ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور لاگت بڑھنے کے حوالے سے قائم کمیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد نیاز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے وفاقی وزیر کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ساز و سامان آمد و رفت کی موجودہ صلاحیت چالیس ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا دو لاکھ میٹرک ٹن اور مسافروں کی سالانہ گنجائش تیس لاکھ سے بڑھا کر نوے لاکھ کر دی جائے گی، احسن اقبال نے کہا کہ منصوبہ 1984ء میں شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے، 37 ارب روپے کا منصوبہ اب 80 ارب میں مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے رن وے پر دراڑیں پڑنے کا نوٹس لیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 305839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش