0
Friday 27 Sep 2013 15:11

پشاور، دہشتگردوں کی ایک اور سفاکانہ کارروائی، سرکاری ملازمین کی بس پر بم حملہ، 18 جاں بحق

پشاور، دہشتگردوں کی ایک اور سفاکانہ کارروائی، سرکاری ملازمین کی بس پر بم حملہ، 18 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے پشاور میں اپنی ایک اور سفاکانہ کارروائی میں 18 بے گناہ افراد کی جان لے لی۔ پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ کمشنر پشاور نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیب کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ بم بس میں نصب تھا یا یہ خودکش دھماکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس چارسدہ جارہے تھے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کے مطابق 9 نعشیں اور 31 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال جبکہ 7 نعشیں اور 14 زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ لائے گئے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی بس میں چارسدہ روڈ پر گل بیلہ کے مقام پرزور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بدقسمت بس میں 60 سے 70 افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشیں نجی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کی گئیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بس کے پچھلے حصے میں نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 9 جون 2012ء کو بھی اسی مقام پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 305967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش